Featured post

funny videos Pakistani Laughing and enjoy YouTube

Wednesday 24 January 2018

اپنے پسندیدہ اداکار یا ادکارہ سے ملنے کی خواہش تو ہر شخص کے دل میں ہی ہوتی ہے۔ اور جب یہ خواہش پوری ہوجائے تو ہم خود کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ لیکن دنیا میں ایسے بھی کئی خوش قسمت لوگ موجود ہیں جنہیں ان کے پسندیدہ اسٹار سے شادی کرنے کا موقع ملا۔

یقیناً یہ جاننا آپ کے لئے بہت دلچسپ رہے گا کہ وہ کون سی بولی وڈ کی مشہور شخصیات ہیں جنہوں نے اپنے مداحوں سے شادی کی۔

٭ دلیپ کمار اور سائرہ بانو




سائرہ بانو دلیپ کمار کی بہت بڑی مداح تھیں۔ دونوں کی عمر میں خاصا فرق ہونے کے باوجود یہ مشہور اداکار 1966 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ شادی کے وقت دلیپ کمار کی عمر 44 سال جبکہ سائرہ بانو کی عمر 22 سال تھی۔

٭ ممتاز اور مَیور مادھوانی




بولی وڈ انڈسٹری میں ممتاز کا شمار اپنے وقتوں کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔  انہوں نے 29 مارچ 1974 میں اپنے ایک مداح میور مادھوانی سے شادی کرلی تھی۔ شروعات میں کہا یہ جارہا تھا کہ میور مادھوانی صرف ظاہری خوبصورتی کی وجہ سے ممتاز کو پسند کرتے ہیں، لیکن  یہ بات غلط ثابت ہوئی میور مادھوانی اب تک اپنی شریک حیات کے ساتھ ہیں جب کہ وہ سرطان میں مبتلا ہیں۔

٭ جتیندرا اور شوبھا کپور




شوبھا کپور سے جتیندرا کی ملاقات برٹش ائیر ویز کے ایک طیارے میں ہوئی تھی، اس وقت شوبھا فزائی میزبان تھیں۔ وہ دونوں ملے اور ملتے ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

٭ راجیش کھنّا اور ڈمپل کپاڈیا




بولی وڈ اسٹار راجیش کھنا نے کئی سال لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ ان کے دور میں ہر لڑکی ان سے شادی کرنے کی خواہش رکھتی تھی، لیکن راجیش کھنا  ڈمپل کی کپاڈیا کی محبت میں گرفتار ہوگئے جو ان کی بہت بڑی مداح تھیں۔ شادی کے وقت ڈمپل کی عمر صرف 16 سال تھی۔شادی کے 9 سال بعد دونوں نے اپنی راہیں الگ کرلی تھیں، اس کے باوجود  راجیش کھنا کے آخری لمحات میں ڈمپل ان کے ساتھ تھیں۔

٭ شلپا شیٹی اور راج کُندرا




راج کُندرا بھی عام آدمیوں کی طرح شلپا کے دلداہ تھے، جو بعد میں برطانوی نژاد بھارتی بزنس مین بن گئے۔ لیکن خوش قسمتی سے انہیں شلپا سے شادی کرنے اور اپنی تمام زندگی ان کے ساتھ گزارنے کا موقع ملا۔

٭ عیشا دیول اور بھَرت تختانی




بھرت اسکول کے دِنوں سے ہی عیشا کو پسند کرتے تھے ا
ور ان سے شادی کرنے کی خواہش رکھتے تھے، لیکن وقت کے ساتھ انہوں نے یہ امید چھوڑ دی تھی۔کیونکہ عیشا فلم انڈسٹری سے منسلک ہوگئی تھیں، جبکہ بھرت کا تعلق ایک قدامت پسند بزنس فیملی سے تھا۔ لیکن وہ کہتے ہیں نہ کہ پیار کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے، بھرت 29 جون 2012 میں اپنی بچپن کی محبت کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

٭ ویویک اُوبرائے اور پریانکا الوا




ویویک اور پریانکا کی شادی ایک ارینج میرج تھی، یعنی ان کے گھر والوں کی مرضی سے یہ شادی ہوئی تھی۔ پریانکا نے ویویک سے شادی کے لئے ہاں اس لئے کی تھی کیونکہ وہ ان کی بہت بڑی مداح تھیں۔  یہ دونوں 29 اکتوبر 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

بشکریہ : filmymantra

No comments:

Post a Comment