Featured post

funny videos Pakistani Laughing and enjoy YouTube

Wednesday 24 January 2018

بچی سے زیادتی کامجرم پکڑکر تالیاں بجانے پر شرم آنی چاہیئے،خورشید شاہ

اسلام آباد:قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ زینب کا مجرم پکڑکر آپ تالیاں بجاتے ہیں، شرم آنی چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قصور واقعے جیسے ہزاروں واقعات ہوئے ہیں، 2017 میں زیادتی کے الزام میں 60 ملزمان پکڑے گئے، کسی کو سزا نہیں ملی، قصور میں 2016 میں 66 بچوں سے زیادتی ہوئی، کسی کو سزا نہیں ملی، ایسے واقعات پر نتیجہ صفر ہے۔

خورشید شاہ نے شہباز شریف کی گزشتہ روز کی پریس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قصور واقعےپر شہباز شریف کی پریس کانفرنس افسوسناک تھی، پریس کانفرنس میں زینب کے والد کو ساتھ بٹھاکر تالیاں بجائے گئی جس سے مجھے شرم آگئی،تالیاں بجانے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے،جہاں دیگر مذمتی قراردادیں آتی ہیں تو ایسی تالیاں بجنے کی بھی مذمت ہونی چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایسے عمل سے قوم کی دل آزاری ہوئی،انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے

No comments:

Post a Comment