Featured post

funny videos Pakistani Laughing and enjoy YouTube

Wednesday, 24 January 2018

اپنے پسندیدہ اداکار یا ادکارہ سے ملنے کی خواہش تو ہر شخص کے دل میں ہی ہوتی ہے۔ اور جب یہ خواہش پوری ہوجائے تو ہم خود کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ لیکن دنیا میں ایسے بھی کئی خوش قسمت لوگ موجود ہیں جنہیں ان کے پسندیدہ اسٹار سے شادی کرنے کا موقع ملا۔

یقیناً یہ جاننا آپ کے لئے بہت دلچسپ رہے گا کہ وہ کون سی بولی وڈ کی مشہور شخصیات ہیں جنہوں نے اپنے مداحوں سے شادی کی۔

٭ دلیپ کمار اور سائرہ بانو




سائرہ بانو دلیپ کمار کی بہت بڑی مداح تھیں۔ دونوں کی عمر میں خاصا فرق ہونے کے باوجود یہ مشہور اداکار 1966 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔ شادی کے وقت دلیپ کمار کی عمر 44 سال جبکہ سائرہ بانو کی عمر 22 سال تھی۔

٭ ممتاز اور مَیور مادھوانی




بولی وڈ انڈسٹری میں ممتاز کا شمار اپنے وقتوں کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں ہوتا تھا۔  انہوں نے 29 مارچ 1974 میں اپنے ایک مداح میور مادھوانی سے شادی کرلی تھی۔ شروعات میں کہا یہ جارہا تھا کہ میور مادھوانی صرف ظاہری خوبصورتی کی وجہ سے ممتاز کو پسند کرتے ہیں، لیکن  یہ بات غلط ثابت ہوئی میور مادھوانی اب تک اپنی شریک حیات کے ساتھ ہیں جب کہ وہ سرطان میں مبتلا ہیں۔

٭ جتیندرا اور شوبھا کپور




شوبھا کپور سے جتیندرا کی ملاقات برٹش ائیر ویز کے ایک طیارے میں ہوئی تھی، اس وقت شوبھا فزائی میزبان تھیں۔ وہ دونوں ملے اور ملتے ہی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوگئے۔

٭ راجیش کھنّا اور ڈمپل کپاڈیا




بولی وڈ اسٹار راجیش کھنا نے کئی سال لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ ان کے دور میں ہر لڑکی ان سے شادی کرنے کی خواہش رکھتی تھی، لیکن راجیش کھنا  ڈمپل کی کپاڈیا کی محبت میں گرفتار ہوگئے جو ان کی بہت بڑی مداح تھیں۔ شادی کے وقت ڈمپل کی عمر صرف 16 سال تھی۔شادی کے 9 سال بعد دونوں نے اپنی راہیں الگ کرلی تھیں، اس کے باوجود  راجیش کھنا کے آخری لمحات میں ڈمپل ان کے ساتھ تھیں۔

٭ شلپا شیٹی اور راج کُندرا




راج کُندرا بھی عام آدمیوں کی طرح شلپا کے دلداہ تھے، جو بعد میں برطانوی نژاد بھارتی بزنس مین بن گئے۔ لیکن خوش قسمتی سے انہیں شلپا سے شادی کرنے اور اپنی تمام زندگی ان کے ساتھ گزارنے کا موقع ملا۔

٭ عیشا دیول اور بھَرت تختانی




بھرت اسکول کے دِنوں سے ہی عیشا کو پسند کرتے تھے ا
ور ان سے شادی کرنے کی خواہش رکھتے تھے، لیکن وقت کے ساتھ انہوں نے یہ امید چھوڑ دی تھی۔کیونکہ عیشا فلم انڈسٹری سے منسلک ہوگئی تھیں، جبکہ بھرت کا تعلق ایک قدامت پسند بزنس فیملی سے تھا۔ لیکن وہ کہتے ہیں نہ کہ پیار کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے، بھرت 29 جون 2012 میں اپنی بچپن کی محبت کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

٭ ویویک اُوبرائے اور پریانکا الوا




ویویک اور پریانکا کی شادی ایک ارینج میرج تھی، یعنی ان کے گھر والوں کی مرضی سے یہ شادی ہوئی تھی۔ پریانکا نے ویویک سے شادی کے لئے ہاں اس لئے کی تھی کیونکہ وہ ان کی بہت بڑی مداح تھیں۔  یہ دونوں 29 اکتوبر 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

بشکریہ : filmymantra

آسکس:فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرکی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔ آسک

لاس اینجلس:فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز آسکرکی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔ آسکر

بچی سے زیادتی کامجرم پکڑکر تالیاں بجانے پر شرم آنی چاہیئے،خورشید شاہ

اسلام آباد:قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ زینب کا مجرم پکڑکر آپ تالیاں بجاتے ہیں، شرم آنی چاہیے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں قصور واقعے جیسے ہزاروں واقعات ہوئے ہیں، 2017 میں زیادتی کے الزام میں 60 ملزمان پکڑے گئے، کسی کو سزا نہیں ملی، قصور میں 2016 میں 66 بچوں سے زیادتی ہوئی، کسی کو سزا نہیں ملی، ایسے واقعات پر نتیجہ صفر ہے۔

خورشید شاہ نے شہباز شریف کی گزشتہ روز کی پریس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قصور واقعےپر شہباز شریف کی پریس کانفرنس افسوسناک تھی، پریس کانفرنس میں زینب کے والد کو ساتھ بٹھاکر تالیاں بجائے گئی جس سے مجھے شرم آگئی،تالیاں بجانے پر شرم سے ڈوب مرنا چاہیے،جہاں دیگر مذمتی قراردادیں آتی ہیں تو ایسی تالیاں بجنے کی بھی مذمت ہونی چاہیے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایسے عمل سے قوم کی دل آزاری ہوئی،انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے

تریسٹھویں جیو فلم فیئر ایوارڈز میں مانوشی چھیلر چھا گئی

سال 2






017 میں مِس یونیورس کا خطاب جیتنے  
   بعد مانوشی چھیلر انڈسٹری میں سب سے زیادہ گفتگو کا موضوع بننے والی سلیبریٹی ہیں۔ انہوں نے ڈیبو رتانی سالانہ کلینڈر سے تریسٹھویں جیو فلم فیر ایوارڈز کے ریڈ کارپیٹ تک اپنے اسٹائلز سے لوگوں کی خوب اپنا دیوانہ بنایا ہے۔

گذشتہ دنوں تریسٹھویں جیو فلم فیئر ایوارڈز کے موقع پر بھی وہ خصوصی توجہ کا مرکز رہیں، ان کے لُک نے مداحوں کے خوب دل جیتے۔ انہوں لال رنگ کا آؤٹ فِٹ زیب تن کیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مس ورلڈ بننے والی بھارتی حسینہ کی بناء میک اپ تصاویر منظر عام پر

مانوشی نے اب تک بولی وڈ میں ڈیبیو تو نہیں کیا ہے مگر اس ایوارڈ شو کے موقع پر انہیں شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ جیسے میگا اسٹارز کے ہمراہ رقص کرنے کا موقع ملا۔

اس موقع پر ان کی چند تصاویر ملاحظہ کریں۔